Live Updates

عمران خا ن نے ایپیلٹ ٹربیونل میں پیش ہوکر نامزدگی فرم کی شق این فل کر دی

میں نے لکھا ہے کہ میں نے شوکت خانم ہسپتا ل بنایا ،میں نے نمل یونیورسٹی بنائی،عوام کو آئینی حقوق کی جدوجہد کرنے کا شعور دیا ، عمران خان کا صحافیوں کو جواب

بدھ 27 جون 2018 18:27

عمران خا ن نے ایپیلٹ ٹربیونل میں پیش ہوکر نامزدگی فرم کی شق این فل کر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن نے ایپیلٹ ٹربیونل میں پیش ہوکر نامزدگی فرم کی شق این فل کر دی۔عمران خان کہتے ہیں شق این میں لکھا ہے کہ میں نے شوکت خان م ہسپتال اور نمل یونیورسٹی بنائی عوام کو آئینہ حقوق کی جدوجہد کرنے کا شعور دیا۔اسلام آباد ہا ئی کورٹ میں قا ئم اپیلیٹ ٹریبونل میں چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے پیش ہو کر کاغذات نامزدگی فارم کی شق این پر کر دی۔

جس کے بعد چیئر مین تحریک انصاف شق این پر کر کے اسلام آباد ہا ئی کورٹ سے واپس روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عمران خان سے صحافیوں کی جانب سے پوچھا گیا کہ فارم کی شق این میں کیا لکھا تو جواب میں عمران خان نے کہا کہ میں نے لکھا ہے کہ میں نے شوکت خانم ہسپتا ل بنایا ،میں نے نمل یونیورسٹی بنائی۔عوام کو آئینی حقوق کی جدوجہد کرنے کا شعور دیا ہے۔چیئر مین تحریک انصا ف اسلام آبا دہائی کورٹ کے عقبی گیٹ سے آئے اور عقبی گیٹ سے ہی واپس روانہ ہو گئے واضع رہے گزشتہ سماعت پر ایپلیٹ ٹربیونل کے فاضل جج نے بدھ کے روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا۔فاضل جج محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے تھے کہ عمران خان خود پیش ہو کر شق این فل کریں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات