فیصل آباد:گھریلو نا چاقی پر فرسٹ ایئر کی طالبہ نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی

بدھ 27 جون 2018 18:27

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) گھریلو نا چاقی پر فرسٹ ایئر کی طالبہ نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی آن لائن کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 266ر ب اضافی آبادی کی رہائشی سولہ سالہ فائزہ یونس دختر یونس نے زہریلی گولیاں نگل لیں جسے حالت غیر میں مبتلا ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے جایاگیا جہاں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئی ‘دو شیزہ کی موت پر گھر میں کہرام برپا ہو گیا والدین پر غشی کے دورے والدین کا کہنا ہے کہ گھر میں کام کرنے کے سلسلہ میں معمولی جھگڑا ہوا تھا زہریلی گولیوں کی سرعام فروخت سے ضلع میں کئی افراد کی جانیں لے چکا ہے ‘ضلعی انتظامیہ جان لیوا مہلک گولیوں کی فروخت پر فوری پابندی لگائے جسکی وجہ سے آئے روز موت کا رقص جاری ہے

متعلقہ عنوان :