سپریم کورٹ نے محمد سلیم بیگ کو 2 دنوں میں بطور چیئرمین پیمرا تعینات کرنے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا

بدھ جون 18:31

سپریم کورٹ نے محمد سلیم بیگ کو 2 دنوں میں بطور چیئرمین پیمرا تعینات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) سپریم کورٹ نے محمد سلیم بیگ کو 2 دنوں میں بطور چیئرمین پیمرا تعینات کرنے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا سپریم کورٹ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے چیئرمین پیمرا تقرری کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران ممبر سکروٹنی کمیٹی حمید ہارون نے عدالت کو بتایا کہ سو افراد میں سے بیس کو شارٹ لسٹ کیا، سلیم بیگ میرٹ لسٹ پر سرفہرست آیے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے سکروٹنی کمیٹی اس لیے قائم کی کہ غیر جانبدار شخص پیمرا کے سربراہ بنے، وکیل کا کہنا تھا کہ اس وقت جو چیئرمین پیمرا کا نام آرہا ہے وہ اہلیت پر پورا نہیں اترتے ، جس کے جواب میں چیف جسٹس نے کہا کہ ہم اس مسئلے میں نہیں جائیں گے، محمد سلیم بیگ مرزا کی بطور چیئرمین پیمرا سرچ کمیٹی نے نامزدگی کی، عدالت نے محمد سلیم بیگ کا بطور چیئرمین پیمرا دو دنوں میں نوٹفکیشن جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے مقدمہ نمٹا دیا۔