Live Updates

حلقہ این اے 64(چکوال)سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سردار غلام عباس ، ان کے قریبی عزیز اور چکوال کے صوبائی حلقہ سے امیدوار سردار آفتاب اکبر اور این ای67سے تحریک انصاف کے امیدوار فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف دائر الگ الگ اپیلیں منظور

بدھ 27 جون 2018 18:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عبادالرحمان لودھی پر مشتمل خصوصی الیکشن ایپلٹ ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 64(چکوال)سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سردار غلام عباس ، ان کے قریبی عزیز اور چکوال کے صوبائی حلقہ سے امیدوار سردار آفتاب اکبر اور این ای67سے تحریک انصاف کے امیدوار فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف دائر الگ الگ اپیلیں منظور کرتے ہوئے تینوں کے کاغذات نامزدگی مسترد قرار دے دیئے ہیں اورتینوں کو الیکشن کے لئے نااہل قرار دے دیا ہے جبکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این60(راولپنڈی کینٹ )سے تحریک انصاف کے امیدوار عامر محمود کیانی کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق ضلعی سدر آصف محمود نے قومی اسمبلی کے حلقہ این ای60سے امیدوار عامر محمود کیانی کے خلاف دائر اپیل میں موقف اختیار کیا تھا کہ عامر کیانی راولپنڈی کینٹ کے تھانہ نصیر آباد میں درج مقدمات میں نامزد ملزم ہے لیکن اس نے کاغذات نامزدگی میں اس امر کو پوشیدہ رکھااسی طرح عامر محمود کیانی نے ایف بی آر میں جمع کرائی گئی ٹیکس ریٹرن کااپنے کاغذات میں ذکر ہی نہیں کیا مزید یہ کہ عامر کیانی ایک پر تعیش زندگی گزار رہا ہے لیکن اس نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنے ذرائع آمدن کا بھی کوئی ذکر نہیں کیا مذکورہ اپیل کی سماعت کے دوران گزشتہ تاریخ پر درخواست گزار کا وکیل ٹریبونل میں حاضر نہ ہوا جس پر معزز ٹریبونل نے یہ اپیل غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی تھی تاہم25جولائی کو درخواست گزار نے اپیل کی جلد سماعت کے لئے درخواست دائر کی تھی بدھ کے روز سماعت کے موقع پر فاضل ٹریبونل نے قرار دیا کہ اب جلد سماعت کیسے ممکن ہے کیونکہ اپیلوں کی سماعت کا آج آخری دن ہے اور دوسرا فریق بھی موجود نہیں ہے ٹریبونل نے درخواست مسترد کرتے ہوئے عامر کیانی کا کیس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا جبکہ قاضی عمر احمد نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 64(چکوال)سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سردار غلام عباس اور سردار آفتاب اکبرکے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر اپیل میں موقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے کاغزات نامزدگی میں اپنے اثاثے طاہر نہیں کئے اسی طرح سید فخر احمدنے این اے 67سے تحریک انصاف کے امیدوار فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف دائر اپیل میں موقف اختیار کیا تھا کہ فواد چوہدری نے کاغزات نامزدگی میں نہ صرف اثاثے چھپاے بلکہ اپنی دوسری شادی کا بھی ذکر نہیں کیا مذکورہ تمام اپیلوں پر سماعت مکمل کرنے کے بعد ٹریبونل نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے تمام امیدواروں کے کاغذات مسترد کر دیئے اور انہیں 25جولائی کے انتخابات کے لئے نااہل قرار دے دیا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات