وائٹ ہائوس کی پریس سیکریٹری سار ا سینڈرس کو سیکرٹ سروس تحفظ دیگی

بدھ جون 18:31

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) وائٹ ہائوس کی پریس سیکریٹری سار ا سینڈرس کو اب سیکرٹ سروس تحفظ فراہم کرے گی امریکی ٹی وی کے مطابق اس بات کا فیصلہ اس لیے کیا گیا کہ گزشتہ ہفتے ساراسینڈرس کو ایک ریستوران سے نکال دیا گیا تھا جہاں وہ اپنی فیملی کے ساتھ گئی تھی ان کو یہ سیکیورٹی فراہم کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

سارا نے کہا کہ انہیں ورجینیا میں واقع ریستوران نے اس لیے نکالا گیا تھا کیوں کہ وہ ٹرمپ کی ٹیم کاحصہ ہیں امریکی سیکرٹ سروس سے سارا کو سیکورٹی فراہم کرنے کی خبروں کی تصدیق سے گریز کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :