امریکا: ہسپتال کے زیرتعمیر حصے میں دھماکا، 1 شخص ہلاک،12زخمی

بدھ 27 جون 2018 18:31

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) امریکی ریاست ٹیکساس میں ہسپتال کے زیرتعمیر حصے میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے علاقے گیٹس ویل میں کوریل میموریل ہیلتھ کیئر سسٹم کے زیرتعمیر حصے میں دھماکے سے عمارت کا ایک حصہ گرگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ زخمیوں میں بیشتر مزدور ہیں، جو سائٹ پر کام میں مصروف تھے۔ زخمیوں میں چار کی حالت تشویشناک ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کہ واقعہ کے بعد ہسپتا ل کو بند کردیا گیا جبکہ زیرعلاج مریضوں کو علاقے کے دیگر ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔حکام نے ایک عینی شاہد کے حوالے سے بتایا کہ دھماکا ممکنہ طور پر جنریٹر پھٹنے کے باعث ہوا،جس کے بعد علاقے کے بیشتر حصے کی بجلی بھی منقطع ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :