افغانستان ، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن کلین اپ ، چھبیس طالبان ہلاک ، تئیس زخمی

بدھ 27 جون 2018 18:31

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کلین اپ کے نتیجے میں چھبیس طالبان ہلاک جبکہ تئیس زخمی ہو گئے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ فاریاب کے مختلف اضلاع میں افغان سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران جھڑپوں میں چھبیس طالبان ہلاک جبکہ تئیس زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک مقامی طالبان کمانڈر ضیاالدین بھی شامل ہے ،