سپریم کورٹ میں اسلام آباد میں پانی کی قلت سے متعلق کیس کی سماعت

عدالت نے واٹر ٹینکرز کو پانی سپلائی کرنے کی 2 ہفتوں کی عارضی اجازت دے دی

بدھ 27 جون 2018 18:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) سپریم کورٹ میں اسلام آباد میں پانی کی قلت سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے واٹر ٹینکرز کو پانی سپلائی کرنے کی 2 ہفتوں کی عارضی اجازت دے دی، بدھ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اسلام آباد میں پانی کی قلت کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم شارٹ ٹرم ایشوز کو فی الحال دیکھنا چاہتے ہیں، لانگ ٹرم ایشوز کو بعد میں دیکھیں گے، اس وقت جو قلت ہے اسکو ڈیل کرنے کا سوچیں، سماعت کے دوران عوامی نمائندوں کا کہنا تھا کہ میئر اسلام آباد سے پوچھا جائے ہمارے مسائل کیا ہیں، میئر صاحب مسلسل غائب ہیں، پانی کے مسائل پر کوئی بات نہیں کرتا ، ہم سب صدر ممنوں کی طرح چپ بیٹھے ہیں ، چیف جسٹس نے عوامی نمائندنے کو صدر مملکت کی تضحیق کرنے سے روک دیا، عدالت نے واٹر ٹینکرز کو پانی سپلائی کرنے کی 2 ہفتوں کی عارضی اجازت دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔