54 ارب روپے کے قرضہ معافی کیس کی سماعت ۔ سپریم کورٹ نے قرض لینے والے 222 افراد کو تین ماہ میں 75فیصد قرض جمع کرانے کا حکم دیدیا

بدھ 27 جون 2018 18:36

54 ارب روپے کے قرضہ معافی کیس کی سماعت ۔ سپریم کورٹ نے قرض لینے والے 222 ..
ْاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) سپریم کورٹ نے 54 ارب روپے کے قرضہ معافی کیس کی سماعت کرتے ہوئے قرض لینے والے 222 افراد کو تین ماہ میں 75 فیصد قرض رقم جمع کرانے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے قرضہ معافی کیس کی سماعت کی ،سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا رانا حیات وہی ہیں جو انتخاب لڑ رہے ہیں، وکیل صفائی اکرام چوہدری نے جواب میں کہا کہ رانا حیات کا نام 222 افراد کی فہرست میں نہیں ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ اگر آپ کا نام 222 افراد کی فہرست میں نہیں ہے تو اس معاملے کو بھی ہم دیکھ لیں گے، جب قرض لے کر کھایا گیا اس وقت خیال نہیں کیا ، چیف جسٹس کا کہنا تھاکہ سب کے لیے ایک ہی آرڈر پاس کر یں گے ، جس نے پیسہ کھایا واپس کرنا پڑے گا ،بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت ہفتے تک ملتوی کر دی۔