وزیر لائیو سٹاک میا ں نعمان کبیر کاویٹرنری یونیورسٹی کا دورہ، وائس چا نسلر ڈاکٹر پا شا سمیت سینئر فیکلٹی ممبران سے میٹنگ ، لا ئیو سٹاک سیکٹر کی موجودہ صورت حال اور بہتری پر تبا دلہ خیال

بدھ جون 18:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) وزیرلا ئیو سٹاک اینڈ ڈیر ی ڈیویلپمنٹ پنجاب میا ں نعمان کبیر نے گذ شتہ روز یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کادورہ کیا اور وا ئس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا سمیت سینئر فکلٹی ممبران اور ایڈ منسٹر یٹیو افسران کے ساتھ اجلاس کا بھی انعقاد ہوا۔ جس میں لا ئیو سٹاک ، ڈیری اور پو لٹر ی سیکٹرز کی پاکستان میں موجودہ صورت حال نیز مویشیوں کی بیما ریو ں کی تشخیص ،ویکسین ،،علاج اور ملک میں دودھ، گوشت اور لوکل مویشیوں کی افزا ئش نسل بڑ ھا نے سے متعلقہ مختلف اُمور پر تفصیلی گفتگو ہو ئی۔

اپنے خطاب میں منسٹر لا ئیو سٹاک میا ں نعمان کبیر نے پاکستان میں لائیو سٹاک سیکٹر ،پولٹر ی ،ڈیری سے متعلقہ اند سٹر ی کی تر قی میں گرا ںقدر خد مات پیش کر نے پر ویٹر نری یونیورسٹی لیڈر شپ کی بھر پو ر تعریف کی۔

(جاری ہے)

اُنہو ں نے اجلاس میں لائیو سٹاک سیکٹر کو مزید فعال بنانے اور غریب مویشی پال حضرات کی دہلیز پر ویٹر نری کی تما م تر سہو لیات فراہم کر نے اور فار منگ کمیو نٹی کے منا فع سے متعلقہ آ ئندہ کے لیئے لا ئحہ عمل تیار کر نے کے لیئے یونیو رسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبران سے ماہرا نہ سفارشات/ رائے بھی لیں نیز یونیورسٹی کی مزید تر قی کے حوا لے سے ہر ممکنہ معاونت فراہم کرنے کی یقین دہا نی بھی کروائی۔

اُنہو ں نے عید قر بان سے پہلے جانورو ں کی کھا لو ں کو منا سب انداز میں محفو ط کر نے کے لیئے آ گا ہی پھلا نے کی ضرورت و اہمیت پر بھی زور دیا۔قبل ازیں و ا ئس چا نسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے وزیر لا ئیو سٹاک کو ویٹر نر ی یو نیور سٹی کے مختلف تعلیمی ، تحقیقی، نصا بی و غیر نصا بی سر گر میو ں ، کامیا بیوں، ایکسٹینشن و ٹریننگ پروگراموں اور کلینکل سروسزکے با رے میں تفصیلی بتا یا اور کہا کہ یو نیور سٹی انڈ سٹر ی کے ساتھ ملکر مختلف مسا ئل کے حل و تدارک کے لیئے اپنا مثا لی کردار ادا کر رہی ہے ۔

بعد ازیں یونیورسٹی کے سٹی کیمپس لا ہور میں صا بقہ سیکرٹر ی لائیو سٹاک نسیم صادق کے اعزاز میںالودا عی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔ جس میں ویٹر نری یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران سمیت محکمہ لا ئیو سٹاک سے آفیشلز کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی۔