لاہور سے سابق ٹائون ناظم داتا گنج بخش ٹائون طارق ثناء باجوہ پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل

بدھ جون 18:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور سے سابق ٹائون ناظم داتا گنج بخش ٹائون طارق ثناء باجوہ پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ہیں انہوں نے اپنی شمولیت کا اعلان گزشتہ روز ماڈل ٹائون میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز سے ملاقات میں کیا طارق ثناء باجوہ اپنی بلدیاتی سیاست کا آغاز پیپلز پارٹی سے کیا جس کے بعد انہوں نے سابق آمر ضیاء الحق کے غیر جماعتی بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیا بعدازاں وہ مسلم لیگ ق میں شامل ہوگئے اور اب ایک طویل عرصے کے بعد انہوں نے اپنی سیاسی ہمدردیاں مسلم لیگ ن سے منسلک کرلی ہیں۔