لاہور: ٹریفک وارڈن کے ہاتھوں غریب رکشہ ڈرائیور پر تشدد

سی ٹی او لاہور ملک لیاقت نے نوٹس لیتے ہوئے وائعہ کی فوری انکوائری کا حکم دیدیا

بدھ جون 18:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) سی ٹی او لاہور ملک لیاقت نے پولیس قربان لائن کے قریب ایک ٹریفک وارڈن کے ہاتھوں غریب رکشہ ڈرائیور پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیدیا ہے بتایاگیا ہے کہ اس سلسلے میں انہوں نے ایس پی ٹریفک صدر ڈویژن سردار محمد آصف کو انکوائری آفیسر تعینات کر دیا ہے سی ٹی او ملک لیاقت کا کہنا ہے کہ کسی بھی شہری پر پولیس زیادتی و تشدد کا برداشت نہیںکیا جائیگا سی ٹی او لاہور نے ایس پی ٹریفک سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔