لاہور سے صوبائی حلقہ 144 کے ن لیگی کارکنوں کی کثیر تعداداس حلقہ سے سمیع اللہ کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے پر سراپا احتجاج

بدھ جون 18:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) لاہور سے صوبائی حلقہ 144 کے ن لیگی کارکنوں کی کثیر تعداداس حلقہ سے سمیع اللہ کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے پر سراپا احتجاج بن گئی مذکورہ حلقے کے لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد ہاتھوں میں لوٹے اٹھائے پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون پہنچ گئے جہاں انہوں نے لوٹے اٹھا کر سمیع اللہ کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی لیگی احتجاجی کارکنوں کا کہنا تھا کہ سمیع اللہ کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہے اور وہ اپنے مفادات کے حصول کیلئے اپنی اہلیہ کے ہمراہ مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے لہٰذا پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کی قیادت لوٹے کو پارٹی ٹکٹ دینے کی بجائے حلقے میں کام کرنے والے دیرینہ لیگی کارکن کو ٹکٹ دے ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن لاہور کی قیادت کی جانب سے سمیع اللہ کی اہلیہ عظمیٰ بخاری جو سابق ایم پی اے ہیں کو لاہور میں مسلم لیگ کے امیدواروں کی انتخابی مہم کا نگران بنا کر لیگی قیادت نے ایک اور ظلم کیا ہے۔