اہلیان نے ہمیں ذمے داری دی ہے کہ انہیں ریلیف دلوانے کے لئے ہر امور میں بہتری لائی جائیگی ، چیئرمین ضلع کونسل کراچی

بدھ 27 جون 2018 18:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) چئیرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے کہا کہ اہلیان نے ہمیں ذمے داری دی ہے کہ انہیں ریلیف دلوانے کے لئے ہر امور میں بہتری لائی جائیگی جس کے لئے سرگرم عمل ہے بلدیاتی سہولیات میں رکاوٹ چاہے کسی بھی انداز میں ڈالی جائے وہ نا قابل معافی جرم ہے اہلیان کو ان کی ضرورت کے عین مطابق سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر قدم اٹھایا جائے گا عوام کی تکالیف سے روح گردانی کرناہماری تعلیمات کا حصہ نہیں ہے ضلع کونسل کے دوبارہ وجود میں آ نے کے بعد عوامی مسائل میں کسی حد تک کمی آئی ہے اس کے گواہ عوام خود ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صفائی کے علاوہ دیگر امور کاجائزہ لیتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف آفیسر مسرور احمد میمن ، ڈائریکٹر پارک مجیب الرحمان سومرو ،ڈپٹی ڈائریکٹر نیاز احمد پلیجو اراکین کونسل آغا طارق پٹھان،ابوبکرمیمن، محمد حسن مینگل، بھی موجود تھے چئیرمین نے مزید کہا کہ وسائل کی حدود میں رہتے ہوئے امورانجام دیئے جا رہے ہیں تا کہ ہر سمت سے کام کو بہترین انداز میں انجام دیا جاسکے عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کسی صورت تعطل کے متحمل نہیں ہوسکتے ہر وعدے کو عملی جامہ پہنائے گئے ضلع کونسل انتظامیہ ایسے اقدمات کررہی ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی موجودہ وسائل کی حدود میں رہتے ہوئے اہلیان کو بروقت اور بہتر انداز میں سہولیات کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے ۔

متعلقہ عنوان :