Live Updates

ملک کو درپیش مشکلات سے نکالنے کے لیے ہمیں اتفاق و اتحاد سے ملکی تعمیر میں حصہ لینا ہوگا، مہنگائی اور بے روز گاری ہمارے اجتماعی مسائل ہیں، مناسب اور بر وقت حل کیلئے اجتماعی کوششیں ہونی چاہیئں، گذشتہ حکومت نے دہشت گردی پر قابو پایا ، موجودہ دور میں 325قوانین پاس کر کے پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں ریکارڈ قائم کیا ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کی انٹرنیشنل پولیس ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو

بدھ 27 جون 2018 18:37

لاہور۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) سپیکر رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ اراکین اسمبلی کو عوام اور ملک کی ترقی کیلئے بہتر قانون سازی کرنی چاہیے، جمہوریت کی بحالی میں تمام مکاتب فکر نے اپنا اپنا کردار ادا کیا ہے، ملک کو درپیش مشکلات سے نکالنے کیلئے ہمیں اتفاق و اتحاد سے ملکی تعمیر میں حصہ لینا ہوگا، مہنگائی اور بے روز گاری ہمارے اجتماعی مسائل ہیںان کے مناسب اور بر وقت حل کیلئے اجتماعی کوششیں ہونی چاہیئں، گذشتہ حکومت نے بے مثال اور ان تھک محنت سے دہشت گردی پر قابو پایا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نی بین الا قوامی پولیس ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر غالب بندیشہ کی سربراہی میں پنجاب اسمبلی کے دورے پر آئے ہوئے پولیس کے 15رکنی وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ا س موقع پر پنجاب اسمبلی کے سینئر سیکرٹری رائے ممتاز حسین بابر پنجاب اسمبلی کے ایڈمنسٹریٹرآٹومیشن طارق محمود اور ڈپٹی سیکرٹری قانون سازی خالد محمود بھی موجود تھے، اس موقع پر سپیکر نے کہا کہ بین الا قوامی پولیس ایسوسی ایشن ، پنجاب اسمبلی کے نمائندوں کے ساتھ مل کر عوامی مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، سپیکر نے کہا کہ حکومت نے صحت اور تعلیم کے شعبہ جات کو عوام کی امنگوں کے مطابق ماضی سے بہتر بنایا ہے ، پنجاب حکومت نے دانش سکول سسٹم دے کر تعلیم کے میدان میں امیر اور غریب کے فرق کو ختم کیا ہے، سپیکر نے پنجاب اسمبلی کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے 1860ء سے لیکر آج تک اپنے پاس کردہ تمام قوانین اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیئے ہیں جو کہ زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی مدد کر رہے ہیں، صوبائی اسمبلی پنجاب پاکستان کا پہلاقانون ساز ادارہ ہے جس نے براہ راست اسمبلی کی کارروائی انٹرنیٹ پر دکھانا شروع کی، رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے اپنے موجودہ دور میں 325قوانین پاس کر کے پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں ریکارڈ قائم کیا ہے، انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی کارکردگی دیگر صوبوں کے لیے مشعل راہ ہے، وفد کو آگاہ کرتے ہوئے سینئر سیکرٹری رائے ممتاز حسین بابر نے کہا کہ پنجاب اسمبلی قانون ساز ادارہ ہے، آج کل ملک کی 47سے زیادہ یونیورسٹیز میں قانون سازی باقاعدہ مضمون کے طور پر پڑھائی جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی انتظامیہ کے نگران بھی ہیں، رائے ممتاز حسین بابر نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی، پبلک اکائونٹس کمیٹی کے ذریعے سرکاری اداروں کا احتساب بھی کرتی ہے، وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ایڈمنسٹریٹر آٹومیشن طارق محمود نے بتایا کہ گذشتہ اسمبلی نے پری بجٹ بحث کا ایک بہترین ٹول متعارف کروایا ہے، جس کے ذریعے عوامی نمائندے بجٹ پیش ہونے سے قبل اپنی تجاویز دیتے ہیںاور بجٹ سازی میں پہلے سے موثر کردار ادا کرتے ہیں، اس موقع پر وفد کے سربراہ غالب بندشہ نے انٹرنیشنل پولیس ایسوسی ایشن کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ایسوسی ایشن میں 68ممالک کے نمائندے شامل ہیںجو کہ اپنے اپنے ممالک کی بہتر انداز میں خدمت کرنے کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرتے ہیں اور عوام اور مقامی پولیس کے درمیان موثر اور مثبت رابطہ کے لیے مدد گار ثابت ہوتے ہیں، غالب بندیشہ نے سپیکر رانا محمد اقبال خاں کو ایسوسی ایشن کا Badge بھی پیش کیا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات