پنجاب بھرمیں 764ٹریفک حادثات،6ا فراد جاںبحق،567زخمی

بدھ 27 جون 2018 18:37

لاہور۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 764ٹریفک حادثات میں6ا فراد جاںبحق جبکہ567زخمی ہو گئے، زخمیوں کوفوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں354افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

(جاری ہے)

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات6افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئیں، ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 351ڈرائیوز،19کم عمرڈرائیورز423مسافراور113پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے،اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ194ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت206متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد80حادثات میں92متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 51حادثات میں60متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔