کے ایم یو کے زیر انتظام میڈیکل انٹری ٹیسٹ کی رجسٹریشن جاری

گزشتہ بیس دنوںکے دوران27ہزار سے زائد امیدواران رجسٹریشن کر چکے ہیں

بدھ 27 جون 2018 18:41

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام صوبے کے پبلک او رپرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لئے 15جولائی کو ہونے والے ایٹا انٹری ٹیسٹ کی آن لائن رجسٹریشن کامیابی سے جاری ہے۔ خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق اب تک کل27525 امیدواران کی آن لائن رجسٹریشن ہوچکی ہے جن میںطلباء کی تعداد16786جبکہ طالبات کی تعداد10739ہے۔

واضح رہے کہ طلباء وطالبات کی بڑھتی ہوئی تعداد اور بے پناہ رش کے پیش نظر پچھلے سالوں کے پانچ امتحانی مراکز کی بجائے اس سال سارے صوبے میں سات امتحانی سنٹرز قائم کرنے کے ساتھ ساتھ بورڈ آف انٹر میڈئیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن پشاور کے دس ہزار طلباء وطالبات پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پرپشاور سنٹر میں ٹیسٹ دیں گے جب کہ پشاور بورڈ کے باقی ماندہ طلباء وطالبات مردان اور کوہاٹ کے سنٹرز میںٹیسٹ دیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشاورسنٹرکے لیے 10000 طلباء وطالبات پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پررجسٹر ڈ ہوچکے ہیں جب کہ ہر ی پور یونیورسٹی ہری پور سنٹر کے لئے 3041 ، گراسی گرائونڈ سیدو شریف سوات کے لئی3412،کیڈٹ کالج کوہاٹ کے لیئے 2182،ملاکنڈ یونیورسٹی چکدرہ دیر کے لیئے 2084،عبد الولی خان یونیورسٹی مردان کے لیئے 4009 اور گومل میڈیکل کالج ڈیرہ اسماعیل خان کے امتحانی سنٹر کے لئے 2826 طلباء وطالبات کی رجسٹریشن ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :