Live Updates

سابق حکومت نے پشاور کاحلیہ ہی بگاڑدیاہے، خادم علی خان

بدھ 27 جون 2018 18:41

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) یونین کونسل زرگر آباد کے علاقہ بیری باغ پشاور میں گذشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کے دیرینہ کارکن حاجی فضل نے مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حلقہ پی کے 78 کے امیدوار خادم علی خان یوسفزئی، صدر گڑھ منڈی حاجی احسان مہمند، صدر یوتھ ونگ پشاور حاجی گل زمان، سبز علی ، عبدالرحمن اور علاقے کے معززین بھی موجودتھے۔

اس موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خادم علی خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میں عوام جوق درجوق شامل ہورہے ہیں اور انشاء اللہ 25 جولائی کو ایک دفعہ پھر ملکی سطح پر مسلم لیگ (ن) ہی کامیاب ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے صوبائی دارالحکومت پشاور کاحلیہ ہی بگاڑدیاہے اور پشاور شہر کھنڈرات کا منظر پیش کررہاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کومایوس کیاہے اور انتخابات میں ووٹ کے ذریعے ان سے انتقام لے گی۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کیاہے اور ملک سے بجلی بحران کے خاتمے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے اور نیشنل گرڈسٹیشن میں 10 ہزار سے زائد بجلی جمع کی اوراس کے علاوہ صوبے سمیت ملک بھر میں امن واستحکام کویقینی بنایاہے۔ انہوں نے اس موقع پر پارٹی میں شمولیت پر حاجی فضل کو خوش آمدیدکہا اور مبارکباد دی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات