محکمہ ایکسائزکے افسران کے مسائل حل کرینگے، مقدس اللہ

نگران وزیر برائے ایکسائز اینڈٹیکسیشن کی جعلی نمبرپلیٹس کے خاتمے کی ہدایت

بدھ 27 جون 2018 18:41

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) خیبرپختونخوا کے نگران وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن ، لیبر اور ریونیو مقدس اللہ نے کہا ہے کہ محکمہ ایکسائز کے حکام کو فوری طور پر ہر قسم کی گاڑیوں کی جعلی نمبر پلیٹس کے خاتمے اور اوریجنل پلیٹس(اصل) کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ یہ ہدایت انہوں نے بدھ کے روز اپنے دفتر پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی ۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایکسائز عاطف الرحمن، ڈائریکٹرایکسائز شعیب جدون اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں محکمہ ایکسائز کے جاری و نئے ترقیاتی منصوبوں ، اصلاحات اور افسران کو درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔صوبائی وزیر مقدس اللہ نے کہا ہے کہ متعلقہ افسران محکمے کی کارکردگی پر خصوصی توجہ دے ۔

(جاری ہے)

ان کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوںپر حل کرینگے اور وہ ایمانداری سے محکمے کے مطلوبہ اہداف کو پورا کرنے کے لئے گاڑیوں کی جعلی نمبر پلیٹس کے مکمل خاتمے کے لئے تمام دستیاب وسائل اور اپنی خدا داد صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تا کہ معاشرے میں شفاف نظام کو یقینی بنا یا جا سکے اور ہر قسم کے جرائم پر قابو پایا جا سکے۔

نگران وزیر نے کہا کہ حکومت محکمے کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کیلئے مختلف منصوبوں پر عمل پیرا ہے اور کئی اہم منصوبے بھی پائپ لائن میں ہیں جن کی تکمیل سے محکمے کی پائیدار اصلاحات حقیقی معنوں میں ثابت ہوںگی تا کہ عوام کو کسی قسم کا تکلیف کا سامنا نہ ہو اور آئندہ کسی بھی قسم کی گاڑیوں میں جعلی نمبر پلیسٹس بھی نظر نہ آئیں اور شفاف انداز میں گاڑیوں کی اوریجنل نمبر پلیٹس کی فراہمی یقینی ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :