گریڈ 21 کے سینئر آفیسر محمد اعظم خان ایڈیشنل سیکرٹری سیفران تعینات

بدھ 27 جون 2018 18:41

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) گریڈ 21 کے سینئر آفیسر محمد اعظم خان ایڈیشنل سیکرٹری سیفران تعینات کردئیے گئے محمد اعظم خان حالیہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا تھے، اعظم خان کے خلاف گزشتہ کئی روز سے لمبی رخصت پر جانے کا جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جا رہا تھا اعظم خان نے آخری دنوں میں فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیافاٹا میں ایجنسی ڈیولپمنٹ فنڈ کے خاتمے کے احکامات بھی جاری کئے قبائلی علاقوں میں تعینات پولیٹیکل ایجنٹس کے عہدوں کو ڈپٹی کمشنر میں تبدیل کیا اعظم خان جب ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا تعینات تھے تب مخالفت کے باوجود فاٹا طلباء کے سکالر شپ میں تین گنا اضافہ کیاصوبے میں غیر قانونی سپیڈ بریکر خاتمے سمیت تمام ڈپٹی کمشنران کو باقاعدگی سے کھلی کچہریاں منعقد کرانے کا پابند بنایا۔

متعلقہ عنوان :