پشاورکے اپیلیٹ ٹربیونل نے 45امیدواروں کوانتخابی عمل میں حصہ لینے کی اجازت دیدی

ْٹربیونل نے ریٹرنگ آفیسرزکے فیصلوں کی توثیق کرتے ہوئے چار امیدواروں کی اپیلیں خارج کردیں

بدھ 27 جون 2018 18:41

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) پشاورمیں واقع دواپیلیٹ ٹربیونل نے 51امیدواروں کے کاغذات نامزدگی سے متعلق سماعت مکمل کرلیںریٹرنگ افیسرزکے فیصلوں کی توثیق کرتے ہوئے چارامیدواروں کی اپیلوں کو خارج کردیاجب کہ 45امیدواروں کے خلاف مختلف اداروں ،افراداورالیکشن کمیشن کی اپیلوں کو خارج کردیا اورانہیں الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دیدیااسی طرح دوایسے امیدواروں کے خلاف بھی اپیلیں خارج کردیں جوالیکشن میں حصہ نہیں لے رہے تھے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوامیں چھ اپیلیٹ ٹربیونل بنائے تھے جن میں دو پشاورمیں جسٹس افسرشاہ اور جسٹس مسرت ہلالی پرمشتمل تھے جسٹس مسرت ہلالی کو خواتین اوراقلیت کی مخصوص نشستوں کے علاوہ این اے چالیس سے این ای51تک کاغذات نامزدگی پراپیلوں سے متعلق سماعت کے اختیارات حاصل تھے جبکہ جسٹس افسرشاہ کواین ای18سے این ای33تک اورپی کی43سے پی کی84تک اپیلوں کااختیاردیاگیاتھا جسٹس مسرت ہلالی کے پاس 13اپیلیں دائر کی گئی تھیں جن میں کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے امیدوارمحمددرویش کے متعلق ریٹرنگ افیسرکے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے انہیں انتخابی عمل کیلئے نااہل قراردیاگیا اسی ٹربیونل نے این ٹی سی کی رفعت جبین سے متعلق اپیل بھی خارج کردی کیونکہ رفعت جبین انتخابی عمل میں حصہ ہی نہیں لے رہی تھیں ٹربیونل نے شاہ جی گل آفریدی ،نسیم حیات،ملک بلال،رفعت اکبرسواتی اوردیگرامیدواروں کوانتخابات کیلئے اہل قرار دیا جسٹس افسرشاہ کے ٹریبونل میں38کاغذات نامزدگی سے متعلق سماعت ہوئی جس میں آفتاب شیرپائو ،ضیاء اللہ آفریدی سمیت متعددامیدواروںکو پی ٹی سی ایل بلوں کی ادائیگی کے بعد کلیئرقراردیکر انتخابی عمل میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی جسٹس افسرشاہ کے ٹربیونل نے کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے این ای33کے امیدوارارشدبشیر کی دوہری شہرت سے متعلق دستاویزات پیش نہ کرنے پر آراوکے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے انہیں نااہل قرار دیا پی کی63کے امیدوارساجدنسیم کوگورنمنٹ کنٹریکٹرکی بنیاد پر بھی آراوکے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے نااہل قرار دیاگیا۔

(جاری ہے)

بلوں کی عدم ادائیگی پر نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے تاج نواب خٹک کوبھی نااہل قرار دیاگیاجسٹس افسرشاہ کے ٹربیونل نے پشاورکے ضلع ناظم ارباب عاصم سے متعلق اپیل کو خارج کردیا جس میں انہوں نے مدعااختیارکیاتھاکہ وہ انتخابی عمل میں حصہ نہیں لے رہے پھرانکانام نادہندہ کی فہرست میں کیوں ڈالاگیا ٹربیونل نے دوہری شہرت سے اپیل کی سماعت کرتے ہوئے مردان سے تعلق رکھنے والے ارسلاہوتی کو قومی اسمبلی کے انتخابی عمل میں حصہ لینے کی بھی اجازت دیدی کیونکہ انہوں نے دستاویزات پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے امریکی شہریت ختم کی ہے سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے ہم نام پی پی کے امیدوار پرویزخٹک کوبھی انتخابی عمل میں بلوں کی ادائیگی کے بعد اہل قرار دیاگیا۔