پولیس نے 10ملزمان گرفتار کر کے شراب وناجائزاسلحہ برآمد کرلیا

بدھ جون 18:48

سرگودھا۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) پولیس نے 10ملزمان کو گرفتار کر کے شراب وناجائزاسلحہ برآمد کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے صفدرسکنہ بھاگٹانوالہ سے چرس 1510گرام، تھانہ اربن ایریا پولیس نے زاہد سکنہ فاطمہ جناح کالونی سے چرس220گرام، تھانہ کینٹ پولیس نے نثار احمد سکنہ اولڈ سول لائن سے چرس80گرام،،تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے اصغر سکنہ 174شمالی سے چالوبھٹی سمیت شراب20بوتل،عبدالستار سکنہ 156شمالی سے رائفل8ایم ایم معہ پسٹل30بور،،تھانہ بھیرہ پولیس نے خرم سکنہ کوٹمومن سے شراب10بوتل،،تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے توقیر سکنہ جمیل پارک سے شراب10بوتل،،تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن پولیس نے ارسلان سکنہ فاضل ٹاؤن سے پسٹل30بور،،تھانہ صدر پولیس نے عون محمد سکنہ 109شمالی سے پسٹل30بور،،تھانہ سٹی بھلوال پولیس نے حسن سکنہ بھلوال سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔