ٹریفک حادثات میں نہم کلاس کا طالب علم جاں بحق ،2 ریسکیور اہلکار زخمی

بدھ 27 جون 2018 18:48

عارف والا۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) ٹریفک حادثات میں نہم کلاس کا طالب علم جاں بحق جبکہ2 ریسکیور اہلکار زخمی ہو گئے، تفصیل کے مطابق گلشن رفیق کے رہائشی و پولیس کانسٹیبل محمد زاہد کا بیٹا طلحہٰ موٹرسائیکل پر سوار پرائیویٹ سکول جارہاتھا کہ147/EB کے نزدیک گدھاگاڑی سے ٹکر اکر زندگی کی بازی ہارگیا ،متوفی طلحہٰ نہم کلاس کا طالب علم تھا جبکہ رنگشاہ کے نزدیک ریسکیو اہلکار کی ایمبولینس کی ٹریکٹر ٹرالی اور کار سے ٹکر جس کے نتیجہ میں ریسکیو اہلکار زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امدادکیلئے ہسپتال پہنچادیا گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے ۔