چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 211ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد

داخلی امن و استحکام کے ثمرات کو سرحدوں سے آگے خطہ تک بڑھانے کیلئے مثبت کوششوں میں معاونت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا عام انتخابات 2018ء کے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کو معاونت کی فراہمی پر بھی غور کیا،آئی ایس پی آر

بدھ جون 18:55

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 211ویں کور کمانڈرز ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 211ویں کور کمانڈرز کانفرنس بدھ کو جنرل ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئی جس میں جغرافیائی و سٹرٹیجک ماحول اور خطہ میں حالیہ سیکوٹی اور دیگر پیش ہائے رفت کا جائزہ لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق فورم نے داخلی امن و استحکام کے ثمرات کو سرحدوں سے آگے خطہ تک بڑھانے کیلئے کی جانے والی مثبت کوششوں میں معاونت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

پائیدار امن و استحکام کے حصول کے عزم کے ساتھ آپریشن ردالفساد و پیشرفت اور کلیئرڈ علاقوں میں سماجی و اقتصادی ترقی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس نے عام انتخابات 2018ء کے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مینڈیٹ کے مطابق معاونت کی فراہمی پر بھی غور کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے ہدایت کی کہ یہ قومی فریضہ دفاع اور درپیش داخلی سیکورٹی چیلنجز پر توجہ ہٹائے بغیر نہایت ذمہ داری کے ساتھ انجام دیا جائے۔