الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی کا رر وا ئیاں جا ری

ْراولپنڈی سے انتخابی امیدوارو ں کے خلاف ضابطہ بینرز، پوسٹرز ، ہولڈنگز قبضے میں لے لئے گئے

بدھ 27 جون 2018 18:55

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) ڈ پٹی کمشنررا ولپنڈی ڈاکٹر عمر جہا نگیر کی ہد ا یت پر ضلعی انتظا میہ کی جا نب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کئے گئے ضابطہ اخلاق کی خلا ف ورزی پربلا امتیاز کا رروا ئیاں جا ری ہیں۔ الیکشن کمشن کی جا نب سے جا ری کردہ مخصو ص سا ئز کے علا وہ بنے ہو ئے پبلسٹی میٹریل کو اتار کر قبضے میں لیا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں ما نیٹر نگ افسران کی ٹیم فعا ل کردار ادا کر تے ہو ئے ہر اس پو ا ئنٹ کی نشا ند ہی کر رہے ہیں جہا ں ایسی خلا ف و ر زی ہو ر ہی ہے اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز و مجسٹر یٹس ایسے مما نعت شد ہ مواد کو وہاں سے ہٹا ر ہے ہیں۔ تفصیلا ت کے مطا بق اسسٹنٹ کمشنر صدر تسنیم علی خان نے ضلعی کو نسل سٹاف اور پو لیس کے ہمراہ سواں پل سے مندرہ ٹو ل پلا زہ تک جی ٹی روڈ سے تمام اوور سا ئز ہو ر ڈ نگز اور بل بو رڈز ہٹا ئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ہا ئی کو ڑت روڈ تا کار چو ک، بو ستان روڈ اور اڈیالہ روڈ کوا جہ کا ر پو ریشنپوا ئنٹ سے کو ر کھ پور بس سٹا پ تک کا بھی دورہ کیا گیا اور یہ تما م پو ائنٹس کلئیر کر دئیے گئے ہیں۔اے سی صدرنے کہا ہے کہ عام انتخابات 2018 ء میں حصہ لینے والے امیدوار ضابطہ اخلاق کی پابندی یقینی بنائیں اورمقررہ سائز کے مطابق پمفلٹس، پوسٹرزو بینرز آویزاں کریں ۔ انہوںنے کہاکہ انتخابی مہم کے دوران پینا فلکس، ہولڈرنگز ، بل بورڈز اور واک چاکنگ کی سختی سے ممانعت ہے جس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔