جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی، 11ملزمان گرفتار، شراب اور اسلحہ بر آمد۔پولیس

بدھ 27 جون 2018 18:55

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 11ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے شراب اور اسلحہ بر آمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ وارث خان پولیس نے شرافت سی05لیٹر کھلی شراب، تھانہ گوجرخان پولیس نے محسن سے 09لیٹر کھلی شراب ,تھانہ صدر بیرونی پولیس نے عدیل سے 05لیٹر کھلی شراب ،تھانہ جاتلی پولیس نے جاوید سی04بوتل شراب ،اسلم سے 03بوتل شراب ،جبکہ تھانہ ٹیکسلا پولیس نے تیمور کو غل غپاڑہ کرتے ہوئے قابو کر لیا،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے شرافت سے 01عدد پستول 30بورمعہ04روند،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے نوید سے 01عدد پستول 30بورمعہ04روند،تھانہ چونترہ پولیس نے عادل سے 01عدد پستول 30بورمعہ06روند،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے احسان سے 01عدد پستول 30بوربر،تھانہ صادق آبا د پولیس نے الیا س سے 05پتنگیں معہ 02ڈوریں بر آمد کرکے ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :