انتخابات قریب آتے ہی لاہورمیں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی

شہر کی گلیاں اور سڑکیں سیاسی پارٹیوں کے جھنڈوں اور پوسٹرز سے سج گئیں

بدھ 27 جون 2018 18:55

لاہور۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) انتخابات قریب آتے ہی لاہورمیں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی، شہر کی گلیاں اور سڑکیں سیاسی پارٹیوں کے جھنڈوں اور پوسٹرز سے سج گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انتخابی گہما گہمی کی وجہ سے شہر میںجگہ جگہ سیاسی پارٹیوں کے دفاتر کھل گئے ہیں جہاں خوب رونق لگی رہتی ہے،کارکنان انتخابات کی تیاری میں مصروف دکھائی دیتے ہیں جبکہ سیاسی دفتروں میں کہیں ٹھنڈے مشروبات چل رہے ہیں تو کہیں کارکنوں کی کھانوں سے تواضع ہو رہی ہے، امیدواروں کے پوسٹرز اور پارٹیوں کے جھنڈوں نے شہر کی گلیوں کو رنگین بنا دیا ہے، صرف جماعتی امیدوار ہی نہیں آزاد امیدواروں نے بھی مہم کا آغاز کر دیا ہے، امیدواروں کی جانب سے انتخابی مہم رات گئے تک جاری رہتی ہے، الیکشن میں اب چند ہفتے ہی رہ گئے ہیں، آنے والے انتخابات کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس میں دوسروں سے زیادہ نوجوان دلچسپی رکھتے ہیں اس لئے گلی گلی اور کوچے کوچے وہ سیاسی محفل جمائے رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :