لاہور ہائیکورٹ نے اعجاز چیمہ کو این اے 75 ڈسکہ سے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

بدھ 27 جون 2018 18:55

لاہور۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹربیونل نے حلقہ این اے 75 سے ڈسکہ امیدوار اعجاز چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر اعجاز چیمہ کے کاغذات مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں این اے 75 ڈسکہ سے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی ۔

(جاری ہے)

جسٹس سید شہباز رضوی نے امیدوار اعجاز چیمہ کی درخواست پر سماعت کی۔

اپیل کنندہ نے موقف اختیار کیاتھاکہ ریٹرننگ آفیسر نے قرض نادہندگی کا الزام عائد کرکے کاغذات نامزدگی مسترد کیے، قرض ادائیگی کے تمام دستاویزات ریٹرننگ افسر کو پیش کرنے کے باوجود کاغذات مسترد کیے گئے، اپیل کنندہ نے استدعا کی تھی کہ عدالت ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر الیکشن لڑنے کی اجازت دے۔