راولپنڈی، اسلام آباد ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بدھ 27 جون 2018 18:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) راولپنڈی، اسلام آباد سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) جمعرات کو میرپورخاص، حیدرآباد، کراچی، قلات، ژوب، بہاولپور ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، بنوں، کوہاٹ، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، کوئٹہ ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ڈی جی خان، بہاولپور، لاڑکانہ، میرپورخاص، سکھر، کوئٹہ، ژوب ،سبی، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش لاہور (پنجاب یونیورسٹی71، سٹی29، ایئرپورٹ08)، خانپور11، لیہ03، اوکاڑہ، گوجرنوالہ، منگلا01، لاڑکانہ27، روہڑی20، میرخاص18، سکھر09، موہنجوداڑہ، جیکب آباد، پڈعیدن02، ژوب 08 ، بارکھان 05، سبی02، بالاکوٹ06، میرخانی ، دورش 01، بگروت، بونجی01 اور راولاکوٹ میں 4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت 48، سبی 45، دادو، جیک آباد اور پنجگور میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔