وزارت منصوبہ بندی نے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے 2 ارب 31کروڑ روپے جاری کردیئے

بدھ 27 جون 2018 18:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے پروگراموں میں وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے 2 ارب 31کروڑ 78لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق حکومت نے پورے ملک میں بنیادی تعلیم کی فراہمی کیلئے ایک ارب 46کروڑ، انسانی وسائل کی ترقی کیلئے 73کروڑ 71لاکھ، مدرسہ مانیٹرنگ کیلئے ایک کروڑ 60لاکھ، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ووکیشنل سکولوں کیلئے ایک کروڑ 62 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :