قومی خزانے کو نقصان پہنچانے ، غبن کال الزام ، نیب نے اکائونٹنٹ جنرل گلگت بلتستان کے ڈپٹی اکائونٹنٹ جنرل اور اکائونٹ آفیسر کو گرفتار کر لیا

بدھ جون 18:57

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) نیب نے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور غبن کے الزام میں اکائونٹنٹ جنرل گلگت بلتستان کے ڈپٹی اکائونٹنٹ جنرل اور اکائونٹ آفیسر کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب سے جاری بیان کے مطابق گرفتار کئے جانیوالے ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے محکمہ زراعت گلگت بلتستان کے آفیسران کے ساتھ ملی بھگت کر کے 2012 ء سے 2015 ء تک سرکاری فنڈز میں غبن کیا۔

(جاری ہے)

نیب حکام کے مطابق اکائونٹنٹ جنرل گلگت بلتستان کے دونوں ڈی اے اوز نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے محکمہ زراعت ضلع دیامر کے آفیسرز سے ملی بھگت کی ہے جس کی وجہ سے قومی خزانے کو 2 کروڑ 48لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔ نیب حکام نے دونوںملزمان ندیم احمد اور ریاض احمد کو نیب کورٹ میں پیش کیا ہے نیب کورٹ نے دونوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی منظوری دے دی ہے۔ واضح رہے کہ نیب نے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے جرم میں محکمہ زراعت ضلع دیامر کے تین آفیسروں کوپہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :