نگران وزیراعظم جسٹس ناصر الملک کا امن کیلئے عوام اور سیکورٹی اداروں کو خراج عقیدت پیش

خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری قا بل ستا ئش ہے،ناصر الملک

بدھ جون 19:03

نگران وزیراعظم جسٹس ناصر الملک کا امن کیلئے عوام اور سیکورٹی اداروں ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) نگران وزیراعظم جسٹس ناصر الملک نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کو سراہا اور امن کیلئے عوام اور سیکورٹی اداروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو نگران وزیراعظم ناصر الملک کی زیر صدارت میں اجلاس ہوا، اجلاس میں خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، آئی خیبر پختونخوا نے امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفینگ دی، وزیراعظم نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کو سراہا اور امن کیلئے عوام اور سیکورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کیا، وزیراعظم نے سابقہ فاٹا میں ادارہ جاتی ڈھانچہ قائم کرنے پر زور دیا۔