عام انتخابات 2018کے لئے لگ بھگ 21 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے،

دس کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز نیشنل سیکورٹی پرنٹنگ پریس چھاپے گا،سات کروڑ سے ذائد بیلٹ پیپرز پوسٹل پرننٹگ پریس چھاپے گا،تین کروڑ بیلٹ پیپرز پرنٹنگ پریس چھاپے گا،ذرا ئع

بدھ جون 19:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) عام انتخابات 2018کے لئے لگ بھگ 21 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے،دس کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز نیشنل سیکورٹی پرنٹنگ پریس چھاپے گا،سات کروڑ سے ذائد بیلٹ پیپرز پوسٹل پرننٹگ پریس چھاپے گا،تین کروڑ بیلٹ پیپرز پرنٹنگ پریس چھاپے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عام انتخابات 2018 کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے معاملے پر الیکشن کمیشن اور پرنٹنگ پریس حکام کا اہم اجلاس ہوا جس میں تینوں پرنٹنگ پریسوں کے سربراہان شریک ہوئے ، ذرائع کے مطابق اجلاس میں بیلٹ پیپرز چھپائی کی حکمت طے کرلی گئی،،انتخابات میں اضافی بیلٹ پیپرز نہیں چھاپے جائیں گے ،،عام انتخابات 2018 میں راؤنڈ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے،ذرائع کے مطابق حلقوں میں سو کے حساب سے راؤنڈ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے،کسی پولنگ اسٹیشن پر 1201 سے 1299 ووٹرز ہوئے تو 1300 بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے،خیبرپختونخواہ،،فاٹا اسلام آباد کے بیلٹ پیپرز پرنٹنگ کارپوریشن چھاپے گا، بلوچستان،،،سندھ جنوبی پنجاب کے بیلٹ پیپرز نیشنل سیکورٹی پرنٹنگ پریس چھاپے گا،باقی ماندہ پنجاب کے بیلٹ پیپرز پوسٹل پرنٹنگ پریس چھاپے گا،ذرائع کے مطابق ملک بھر کیلئے لگ بھگ 21 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے،دس کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز نیشنل سیکورٹی پرنٹنگ پریس چھاپے گا،سات کروڑ سے ذائد بیلٹ پیپرز پوسٹل پرننٹگ پریس چھاپے گا،تین کروڑ بیلٹ پیپرز پرنٹنگ پریس چھاپے گا۔