Live Updates

چیئر مین تحر یک انصاف عمران خان کا نوا ز شر یف پر کشمیر کی تحر یک کو نقصان پہنچا نے کا الزام

نوازشریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کشمیر میں تحریک کو نقصان پہنچایا ہے،مقبوضہ کشمیر میں جمہوری تحریک چل رہی ہے ، ہم ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، عمران خان

بدھ 27 جون 2018 19:06

چیئر مین تحر یک انصاف عمران خان کا نوا ز شر یف پر کشمیر کی تحر یک کو نقصان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کشمیر میں تحریک کو نقصان پہنچایا ہے،مقبوضہ کشمیر میں جمہوری تحریک چل رہی ہے ، ہم ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، گورنر راج کے نفاذ سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم میں اضافہ ہوگا ۔بدھ کو عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر سلطان محمود نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ گورنر راج کے نفاذ سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم میں اضافہ ہوگا ، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے ، مقبوضہ کشمیر میں جمہوری تحریک چل رہی ہے ، ہم ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ، اقتدار میں آکر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کوششیں کریں گے ، مقبوضہ کشمیر میں مظالم رکوانے کیلئے آواز اٹھائیں گے ، نوازشریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کشمیر میں تحریک کو نقصان پہنچایا ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات