انتخابات بروقت پر شفاف اور پرامن ہوں گے، سیاسی جماعتیں انتخابی مہم پر توجہ دیں، اعلیٰ تعلیم کا نظام وفاق کے پاس ہی رہے گا، سکینڈری ایجوکیشن تک ملک میں یکساں نظام تعلیم ہونا چاہیے، پاک فوج دہشت گردی کے خلاف نبردآزما ہے، نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر علی ظفر

بدھ 27 جون 2018 19:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ انتخابات بروقت پر شفاف اور پرامن ہوں گے، سیاسی جماعتیں انتخابی مہم پر توجہ دیں، اعلیٰ تعلیم کا نظام وفاق کے پاس ہی رہے گا، سکینڈری ایجوکیشن تک ملک میں یکساں نظام تعلیم ہونا چاہیے، پاک فوج دہشت گردی کے خلاف نبردآزما ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہے، تعلیم سے عدم برداشت کے رویوں کو ختم کیا جاسکتا ہے، اعلیٰ تعلیم کا نظام وفاق کے پاس ہی رہے گا، نوجوانوں کو مواقع کی فراہمی سے ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے، سکینڈری ایجوکیشن تک ملک میں یکساں نظام تعلیم ہونا چاہیے، انتخابات بروقت شفاف اورپرامن ہوں گے، سیاسی جماعتیں انتخابی مہم پر توجہ دیں اور اپنا منشور پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی پر تمام جماعتیں کو یکساں وقت دیا جارہا ہے، کسی بھی جماعت کے خلاف الزام کی سیاست نہیں کی جائے گی۔