ضلعی انتظامیہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنائے گی،ڈپٹی کمشنر کوہاٹ

بدھ جون 19:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) مون سون 2018ء شروع ہونے سے قبل کسی بھی ناگہانی صورتحال/ قدرتی آفات سے مئوثر طورپرنمٹنے کے لئے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اینڈپریپیئرڈنس کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد ہو ا جس میںاسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ گل بانو،اسسٹنٹ کمشنر لاچی سمیع الرحمن،ڈپٹی ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر،پاک آرمی کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ہنگامی حالات /قدرتی آفات سے نمٹنے کے حوالے سے تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیاگیا اور اس سلسلے میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے متعلقہ محکموں اور اداروں کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ مون سون شروع ہونے قبل کسی بھی ناگہانی یاہنگامی صورتحال / قدرتی آفات سے مئوثر طور پر نمٹنے،انسانی جان ومال کی حفاظت یقینی بنانے اور املاک کو نقصان سے بچانے کے لئے ہمہ وقت تیاررہیںاور انہیں اگر اس سلسلے میں کسی قسم کا مسئلہ یا رکاوٹ درپیش ہو تو ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لائیں تاکہ بروقت اقدامات اٹھائے جاسکیں۔

خالد الیاس نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں انتظامیہ متعلقہ اداروں اور عوام کے شانہ بشانہ ہوگی اور عوام کے جان و مال کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :