ْضلعی انتظامیہ کوہاٹ کی بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کے تمام منصوبے 15جولائی تک مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 27 جون 2018 19:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ صاحبزادہ سمیع اللہ کی زیر صدارت ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز اپ لفٹ اینڈ بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ڈی سی کیمپ آفس میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں پراجیکٹ کے کنسلٹنٹ انجنئیر حفیظ اللہ ،محکمہ سی اینڈ ڈبلیو، پختونخوا ہا ئی وے اتھارٹی، ایریگیشن،ٹی ایم اے کوہاٹ اور کے ڈی اے کے متعلقہ حکام اور ٹھیکیداروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں مذکورہ پراجیکٹ کے تحت جاری منصوبوں کے بارے میں بتایاگیاکہ 80کروڑروپے لاگت کے 30میں سے 8منصوبوں کا افتتاح کیا جاچکاہے اورمزید4منصوبے افتتاح کے لئے تیار ہیںجبکہ دیگر منصوبے بھی حتمی مراحل میں ہیں جنہیں 15جولائی تک ہر صورت مکمل کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بونا شریف قدرتی چشمہ جات کی حفاظت اور نگرانی کے لئی2واچ مینوں کی تعیناتی کابھی فیصلہ کیا گیااسی طرح جنگل قدرتی چشمہ جات کے میل سیکشن کا لے آؤٹ بھی ٹی ایم اے ٹھیکیدار کے حوالے کیاگیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی خصوصی ٹیمیں اس پراجیکٹ کے ہر منصوبے کی کڑی نگرانی کررہی ہیں اور وقتاً فوقتاًاچانک دورے کرکے حکام بالاکو باقاعدہ طورپراس کی رپورٹ پیش کرتی ہیں۔انہوںنے متعلقہ حکام اور ٹھیکیداروں پر واضح کیاکہ بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کے مدت تکمیل کے ٹارگٹ میں مزید کسی قسم کی توسیع ہوگی اور نہ ہی کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ ہوگا ۔انہوں نے متنبہ کیا کہ ٹارگٹ پورانہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔