عاصمہ بشیر نے کوہاٹ ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی مخصوص نشست پراپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

بدھ جون 19:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) عاصمہ بشیر نے کوہاٹ ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی مخصوص نشست پراپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ گل بانو نے بطور ریٹرننگ آفیسراپنے دفتر میں منعقدہ تقریب میں عاصمہ بشیر سے خواتین کی مخصوص نشست جو شاہانہ ممتاز کی استعقیٰ کی وجہ سے خالی ہوئی تھی پرڈسٹرکٹ کونسلر کی حیثیت سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

تقریب حلف برداری کی تقریب میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن اورمحکمہ بلدیات و دیہی ترقی کے حکام بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وریٹرننگ آفیسر گل بانونے نومنتخب نمائندوں پر زور دیاکہ وہ جانفشانی سے عوام کی خدمت کریں اورعوام کے مسائل و مشکلات میں کمی لانے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں۔

متعلقہ عنوان :