عمان ایئر اگلے ہفتے سے کاسابلانکا کے لیے پروازیں شروع کرے گی

بدھ جون 19:23

عمان ایئر اگلے ہفتے سے کاسابلانکا کے لیے پروازیں شروع کرے گی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) سلطنت عمان کی قومی ایئرلائن کمپنی عمان ایئر اگلے ہفتے سے کاسابلانکا کے لیے پروازیںشرو ع کرے گی، اس بات کا اعلان کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کیا گیا ہے، موروکن کے شہر کاسابلانکا کے لیے پروازوں کا آغاز مسقط سے یکم جولائی 2018سے کیا جائے گا، جو کہ عمان ایئر کے نیٹ ورک کی توسیعی منصوبے کا حصہ ہے۔

عمان ایئر کی جانب سے شروع کیاجانے والا نیا روٹ حال میں استنبول میں شروع کی گئی سروس کے بعد آئے گا جس کا افتتاح یکم جون کو کیا گیاہے، جبکہ ماسکو کے لیے تیار کیے گئے توسیعی منصوبے کو موسم سرما کے آغاز کے ساتھ اکتوبر 2018تک حتمی شکل دی جائے گی۔ کاسابلانکا کے لیے چلائی جانے والی پروازوں کے لیے عمان ایئر ڈریم لائنر (787-800)استعمال میں لائے گا، جس کی روانگی مسقط سے ہفتے میں چار بار محمد وی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہوگی، نئی شروع کی جانیوالی اس فلائٹ کا دورانیہ 8گھنٹے 50منٹ پر مشتمل ہوگا، کاسابلانکا کے لیے پرواز WY171اتوار، پیر، بدھ اور جمعہ کو مسقط ایئرپورٹ سے 1بجکر 20منٹ پر وانہ ہوگی جو کہ کاسابلانکا ایئرپورٹ پر 7بجکر 10منٹ پر پہنچے گی، جبکہ انہی ایام میں یہ پروازیں 8بجکر 20منٹ پر کاسابلانکا ایئرپورٹ سے پرواز کریں گی اور مسقط ایئرپورٹ پر شام 7بجکر 15منٹ پر پہنچیں گی۔

(جاری ہے)

عمان ایئر کے جاری اعلامیے کے مطابق عمان ایئر کے نئے روٹ سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید وسعت ملے گی ، جبکہ سیاحت کے شعبے سمیت ایئرلائن انڈسٹری کو بھی بہتر مواقع میسر آئیں گے، اس نئے روٹ کی وجہ سے سلطنت عمان کے باشندوںکو نئے سیاحتی مقامات سے بھی لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا اور تجارتی حجم میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :