بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں1ڈالرکااضافہ، ملکی صرافہ مارکیٹوں میںبھی فی تولہ سونا100روپے سستا ہوگیا

بدھ 27 جون 2018 19:23

بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں1ڈالرکااضافہ، ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں بدھ کوفی اونس سونے کی قیمت میں1ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا100روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بدھ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میںفی اونس سونے کی قیمت میں1ڈالرکااضافہ ریکارڈکیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1256ڈالرسے بڑھ کر1257ڈالر ہوگئی۔

(جاری ہے)

بدھ کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب100روپے اور86روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں کراچی ،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت59400روپے سے گھٹ کر59300روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت50926روپے سے گھٹ کر50840روپے ہوگئی۔بدھ کوفی تولہ چاندی کی قیمت 790روپے اورفی دس گرام چاندی کی قیمت668.72روپے پرمستحکم رہی ۔