پاک وہیلز رپورٹ 2017کے مطابق پاکستانی کار اور بائیک صارفین نے پی ایس او فیولزکو بہترین قرار دے دیا

بدھ 27 جون 2018 19:23

پاک وہیلز رپورٹ 2017کے مطابق پاکستانی کار اور بائیک صارفین نے پی ایس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) ملک کی سب سے بڑی اور قابل بھروسا آئل مارکیٹنگ کمپنی ، پاکستان اسٹیٹ آئل نے پاک وہیلز کی جانب سے کار اور بائیک کیٹیگری میں دو ’پیپلز چوائس ایوارڈز ‘ اپنے نام کرلیے ہیں۔ یہ ایوارڈز پاک وہیلز آٹو موبیل انڈسٹری سروے رپورٹ 2017کی بنیاد پر دیے گئے جس کے لیے آٹو موبیل ویب سائٹ نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے ساتھ اشتراک کیا تھا۔

تاریخ میں پہلی مرتبہ سروے میں بائیکس کا ایک مکمل سیکشن شامل کیا گیا تھا تاکہ انڈسٹری اور تازہ ترین رجحانات کی درست اور مکمل تصویر پیش کی جاسکے۔ پی ایس او نے مشکل حالات کے باوجود فیول کی بلا تعطل ترسیل اور فیول کے معیار کو یقینی بنا کر ملک کے طول و عرض میں پھیلے ہوئے اپنے صارفین کااعتماد جیتا اور اسے قائم رکھا ہے۔

(جاری ہے)

ملک کی صف اول کی آئل مارکیٹنگ کمپنی کی حیثیت سے پی ایس او صارفین کو بہترین خدمات فراہم کرنا اپنی بنیادی ذمہ داری سمجھتی ہے۔

اس کے علاوہ کمپنی پاکستان کے فیول کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں برپا کرنے میں بھی اپنا قائدانہ کردار ادا کررہی ہے ۔ پی ایس او ہی نے پہلی مرتبہ پاکستان میں اعلیٰ درجے کے RONفیولز متعارف کرائے جن میں 2016میں متعارف کرائے گئے RON 92فیولز اور حال ہی میں متعارف کرائے گئے RON 97فیولز شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق ، پی ایس او کار اور بائیک استعمال کرنے والوں کے فیول کے انتخاب کے ضمن میں سرفہرست ہے۔

عام فیول استعمال کرنے والے 77فیصد کار صارفین میں سے 35فیصد ، جبکہ 23فیصد پریمیئم فیول صارفین میں سے 35فیصد پی ایس او کا ہی انتخاب کرتے ہیں۔ اسی طرح عام فیول استعمال کرنے والے 89فیصد بائیک سواروں میں سے 36فی صد پی ایس او کے فیولز استعمال کرتے ہیں جبکہ 11فیصد پریمیئم فیول صارفین میں سے 34فیصد کا انتخاب پی ایس او ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان اسٹیٹ آئل بائیک موٹر آئل کیٹیگری میں بھی ایک بڑے مارکیٹ شیئرکے ساتھ اہم کردار کا حامل ہے۔

پاکستان میں گاڑیوں کی خرید و فروخت کے سب سے بڑے آن لائن مرکز کی جانب سے شائع کی گئی آٹو موبیل انڈسٹری رپورٹ ، فیول مارکیٹ میں پی ایس او کی بالادستی اور برترحصہ دار ی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پی ایس او کا ماننا ہے کہ وہ صارفین کے غیر متزلزل بھروسے اور وفاداری ہی کی بدولت پاکستان کے سرفہرست فیول برانڈ کا اعزاز اپنے نام کرسکی ہے۔ اس کامیابی سے کمپنی کاعزم اور قوتِ ارادی مزید مضبوط ہوگی تاکہ وہ اپنے نیٹ ورک کو مزید وسعت دینے ، فیول کے معیار میں بہتری لانے اور نئی مصنوعات کے اجراء کے ذریعے اپنے صارفین کی بدلتی ہوئی ضررویات بہتر طور پر پوری کرسکے۔

متعلقہ عنوان :