ڈپٹی چیف آفیسر داتا گنج بخش زون، ڈپٹی چیف آفیسر گلبرگ زون اور ڈپٹی چیف آفیسر سمن آباد زون کا تجاوزات کے خلاف آپریشن

بدھ جون 19:37

․لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) لارڈ میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کے حکم پر چیف آفیسر بلدیہ عظمیٰ سردار نصیر احمد کی زیر نگرانی ایم او (آر) احسان سرور زیدی ، ڈپٹی چیف آفیسر داتا گنج بخش زون، ڈپٹی چیف آفیسر گلبرگ زون اور ڈپٹی چیف آفیسر سمن آباد زون نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

دوران آپریشن بیڈن روڈ پرجن دکانداروں نے اپنی دوکانوں کے آگے الیکٹرک بورڈ لگائے ہوئے تھے وہ ہٹادئیے گئے ،2ٹرک سامان قبضہ میں لے کر سٹور میں جمع کروا دیا گیا اور غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ ایک دیوار اورتھڑا مسمار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :