نجی تعلیمی اداروں کامستقبل کیاہوگا ہوپ کااہم اجلاس طلب

بدھ جون 19:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء)ہب آف پرائیویٹ ایجوکیشن (HOPE)نے عدالتی فیصلے کے بعدپرائیویٹ تعلیمی اداروں کودرپیش مسائل ومشکلات سے متعلق اہم اجلاس یکم جولائی بروزاتوارصبح دس بجے بمقام ورسک ماڈل سکول اینڈکالج ورسک روڈپشاورمیںطلب کرلیاہے اجلاس میں مرکزی وصوبائی قائدین سمیت تمام اضلاع کے عہدیدارشریک ہونگے ۔

(جاری ہے)

HOPEکے صوبائی صدر عقیل رزاق کے مطابق ایم ڈی ریگولیٹری اتھارٹی کی ہٹ دھرمی اور عدالتی فیصلے کے بعد نجی تعلیمی ادارے مالی مشکلات اور والدین وطلبہ تذبذب کاشکار ہیں اس بحرانی کیفیت سے نکلنے کیلئے ہوپ کااہم اجلاس طلب کرلیاگیاہے جس میں مستقبل کالائحہ عمل طے کیاجائیگاانہوںنے کہاکہ موجودہ حالات میں پرائیویٹ سکولزکوچلانامشکل ترین ہوچکاہے اورمالکان حکومتی رویے سے نالاں ہوکراداروں کی بندش کاسوچ رہے ہیں جسکے نتیجے میں حکومت کیلئے 70لاکھ کے قریب بچوں کو پڑھوانامشکل ہوجائے گا ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت نجی سکولزمالکان کے خدشات کو دورکرے اور افہام وتفہیم سے تما مسائل کاحل نکالاجائے انہوں نے صوبے کے تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہان کو اجلاس میں شرکت کی استدعاکی ہے۔