موٹروے پولیس نے قومی شاہراہ پر دوران سفرپٹرول پمپ رہ جانے والے زیورات اور دیگر قیمتی سامان اصل مالک کے حوالے کر دیے

بدھ جون 19:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سنٹرل زون نے ایمانداری، دیانت داری اور پیشہ ورانہ کارکردگی کی مثال قائم کرتے ہوئے قومی شاہراہ پر دوران سفرپٹرول پمپ رہ جانے والے ایک لاکھ پچاس ہزارروپے سات تولے سو نے کے زیورات اور دیگر قیمتی سامان اصل مالک کے حوالے کر دیے۔ موٹروے پولیس سنٹرل زون ٹر نڈہ بیٹ کوعبدلخالق نامی مسافر نے اطلاع دی کہ اس کا قیمتی بیگ بہاولنگر سے کراچی سفر کے دوران ایک پٹرول پمپ پر رہ گیا ۔

جس پر پٹرولنگ افسران نے فوری طور پر قومی شاہراہ پر واقع پٹرول پمپ پر بر یف کیس کو ڈھونڈ لیا۔ بیگ کے اندر ایک لاکھ پچاس ہزارروپے روپے سات تولے سو نے کے ، زیورات ،اور دیگر قیمتی سامان موجو د تھا ۔ جس کو موٹروے پولیس افسران نے گواہان کی موجودگی میں نشانیاں پوچھنے کے بعد اور تمام قانونی کاروائی کرتے ہوئے تمام رقم مالک کے حوالے کر دی۔

(جاری ہے)

------․مالک نے اس موقع پر افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ موٹروے پولیس کی ایمانداری سے بہت متاثر ہوا ہوں اور مجھے یقین نہیں آرہا کہ میرا گم شدہ قیمتی سا مان مجھے واپس مل گیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ موٹروے پولیس کو مزید ترقی اور کامرانی عطا فرمائے۔ڈی آئی جی موٹروے پولیس احمد ارسلان ملک نے افسران کی ایمانداری ،دیانت داری اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے اور انہوں نے اِس موقع پر افسران کو ایمانداری اور دیانت کی مثال قائم کرنے پر مبارک باد بھی دی۔