میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کابارشوں کے دوران نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے مختلف علاقوں کا دورہ

بدھ 27 جون 2018 19:37

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے گزشتہ رات ہونے والی بارشوں کے دوران نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے رات گئے شکارپور روڈ ‘ واری تڑ ، محمد علی چوک ، ایوب گیٹ سمیت مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے نظام کا جائزہ لیا اور نکاسی آب کے کاموں کی نگرانی بھی کی ۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی میئر طارق چوہان، XEN شرف الدین ڈنور، انچارج واٹر ورکس پیر عطاء الرحمن ، چیف آفیسر ہیڈ کوارٹر آصف علی ، انچارج ڈرینجز اور عملہ بھی تھا ۔

(جاری ہے)

میئر سکھر نے انچارج ڈرینجز اور عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہر کے تمام نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے‘ نکاسی آب کی لائنوں ‘ سیوریج پمپنگ اسٹیشنزاور دیگر تمام تنصیبات کو فعال رکھا جائے تاکہ شہر میں نکا سی آب کا نظام بلا تعطل فعال اور جاری رکھا جا سکے جبکہ متبادل انتظامات بھی فوری طور پر مکمل کرلئے جائیں ۔

میئر نے چیف آفیسر ہیڈ کوارٹر آصف علی خان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بارش کے بعد جمع ہونے والی گندگی کو بھی فوری طور پر صاف کیا جائے تاکہ شہریوں کو آمد و رفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :