دعوت اسلامی کے قافلے یکم جولائی کو خیبرپختونخوا کاسفر اختیار کرینگے

بدھ 27 جون 2018 19:42

دعوت اسلامی کے قافلے یکم جولائی کو خیبرپختونخوا کاسفر اختیار کرینگے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) دعوت اسلامی کے تحت مدنی قافلوں کی تیاریاں جاری ہیں جوپاکستان کے مختلف علاقوں میں سفر کرینگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فیضان مدینہ باب المدینہ کراچی کے مختلف علاقوں سے کثیرتعداد میں عاشقان رسول اس مدنی قافلے کے مسافر بنیں گے اس سلسلے میںعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ اورمختلف کابینات میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میںیکم جولائی کو سفرکرنے والے ایک ماہ کے مدنی قافلوں کی تیاریوں اور تنظیمی کارکردگی کا جائزہ لیا گیااور مختلف اہداف کا تعین کیا گیا۔

ایک ماہ کے مدنی قافلوں میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول شرکت کرینگے جوخصوصی ٹرین کے ذریعے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں ایبٹ آباد، مانسہرہ اور بالخصوص کشمیرمیں سفر اختیار کرینگے جس کی تیاریوں کے سلسلے میں اسلامی بھائی سینہ بہ سینہ اور مختلف اجتماعات کے ذریعے دعوت پہنچا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :