ویں آل پاکستان سپیشل پرسن سپورٹس فیسٹول کا آغاز

ملک بھر سے 600 سے زائد مرد وخواتین ایتھلیٹ شرکت کررہے ہیں ، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان نے باضابطہ افتتاح کیا

بدھ 27 جون 2018 19:42

ویں آل پاکستان سپیشل پرسن سپورٹس فیسٹول کا آغاز
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) 26 واں آل پاکستان سپیشل پرسن سپورٹس فیسٹیول گزشتہ روز کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد میں شروع ہوگیا جس میں ملک بھرسے 600 سے زائدمردوخواتین ایتھلیٹ شرکت کررہے ہیں سپورٹس فیسٹیول کا باضابطہ افتتاح ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا جنید خان نے کیا ان کے ہمراہ سابق ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود ‘ڈائریکٹر آپریشنز سید ثقلین شاہ ‘اے ڈی نعمت اللہ ‘ایڈمن آفیسر جعفر شاہ خالد نور ،ذاکرالله،حامد خان سمیت مختلف کھیلوںمیں پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کرنیوالے ایتھلیٹس اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں‘سپورٹس فیسٹیول میں ملک بھر سے چھ سو سے زائد ایتھلیٹس 27 ایونٹس میں شرکت کررہے ہیں تین روزہ مقابلوں میں خیبرپختونخوا ‘پنجاب ‘بلوچستان‘سندھ‘گلگت بلتستان‘آزاد کشمیر ‘ملتان سمیت دیگر شہروں سے کھلاڑی شامل ہیں سپورٹس فیسٹیول میں ایتھلیٹکس جس میں شاٹ پٹ‘ڈسکس تھرو‘جیولن تھرو ‘پاور لفٹنگ ‘ٹیبل ٹینس ‘وہیل چیئر ریس‘پچاس میٹر اور سو میٹر ریس ‘چار سو میٹر وہیل چیئر ریس ‘وہیل چیئر ٹیبل ٹینس ‘وہیل چیئر بیڈمنٹن ڈبلز ‘جمناسٹک ‘ڈک ریس ‘باڈی بلڈنگ اور کرکٹ کے مقابلے شامل ہیں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس جنید خان نے کہا کہ ہماری کوشش رہی ہے کہ سپیشل پرسن کے لئے سپورٹس کے مقابلے تواتر کے ساتھ منعقد کئے جائیں اور اس میں ہمیں کامیابی ملی اور اب ملک بھر سے میلہ ایبٹ آباد میں سجایا گیا ہے ‘ کھلاڑیوں کو کٹس اور دیگر سامان فراہم کیا گیا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا اور آئندہ سال یہ مقابلے مزید بہتر انداز میں منعقد کئے جائیں گے‘آرگنائزر و سابق ڈ ائریکٹر سپورٹس طارق محمود نے اپنے خطاب میں ڈی جی سپورٹس جنید خان کو خراج تحسین پیش کیا جن کی کاوشوں سے سپیشل افراد کو کھیلوں کے مواقع اور سہولتیں فراہم کی گئی ہیں اور امید ہے کہ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا اور ہماری طرف سے بھی تعاون جاری رہے گا اور تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ‘ایبٹ آباد میں جاری سپیشل پرسن سپورٹس فیسٹیول میں بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کرنیوالے پاکستان کے کئی کھلاڑی شامل ہیں ان میں پاور لفٹر سلیم عباس بھی موجود ہیں انہوں نے مسٹر ڈی جی خان کے مقابلے بھی جیت رکھے ہیں اور انٹرنیشنل مقابلوں کے لئے تیاری کررے ہیں ونٹر اوپملکیس مقابلوں میں ملک و قوم کا نام روشن کرنیوالے دو ایتھلیٹ بھی موجود ہیں ‘ان کا کہنا تھا کہ چھبیس سال سے مسلسل سپیشل پرسن کے لئے مقابلوں کا انعقاد قابل ستائش ہے اور امید ہے کہ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ‘کے پی کے کے عادل خان ے 2004 کے ایتھنز اولمپک میں سو اور چار سو میٹر ریس میں پاکستان کی نمائندگی کی وہ بھی ایبٹ آباد میں جاری مقابلوں کا حصہ ہیں جبکہ ان کے ساتھ کے پی کے کے ابراہیم خان بھی مقابلوں میں حصہ لے رہے یں جنہوں نے کوریا میں ہونیوالی 2016 ایشین گیمز میں ٹیبل ٹینس میں پاکستان کی نمئاندگی کی حال ہی میں انہوں نے دبئی میں ہونیوالے الزید ٹیبل ٹینس مقابلوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی ‘ایبٹ آباد کے مقابلوں میں 2004 ایتھنز پیرالمپکس مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے نصر اللہ بھی موجود ہیں‘اس میں فاٹا کی ایک خاتون بھی شامل ہیں جس کا تعلق نارتھ وزیرستان سے ہے جبکہ ٹیبل ٹینس کے نیشنل چیمپئن عبداللہ اور الطاف بھی ان مقابلوں کا حصہ ہیں‘گزشتہ روز ہونیوالے مقابلوں کے نتائج کے مطابق سو میٹر انڈر15 لوئر پورشن کے مقابلوں میں پشاور کے جمال شاہ نے پہلی جبکہ بنوں کے فرمان اللہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی ‘سو میٹر لوئر پورشن انڈر16 کے مقابلوں میں دیر کے رضوان شاہ نے پہلی جبکہ پی ایس آر ڈی کے مطاہر نے دوسری پوزیشن حاصل کی‘100 میٹر انڈر16 کے اپرپورشن کے مقابلوں میں دیر کے لطیف اللہ نے پہلی جبکہ کے پی کے کے سریش خان نے دوسری پوزیشن حاصل کی ‘100 میٹر اپریل پورشن اے 16 کے مقابلوں میں پشاور کے شہاب نے پہلی جبکہ پی ایس آر ڈی کے محمد عباس نے دوسری پوزیشن حاصل کی ‘پچاس میٹر کریک انڈر15 کے مقابلوں میں عظمت شاہ پہلے جبکہ پی ایس آر ڈی کے نوید اسلم دوسرے نمبر پر رہے ‘پچاس میٹر اے 16 کریک کے مقابلوں میں گلگت بلتستان کے جعفر علی نے پہلی جبکہ مردان کے آصف خان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

پچاس میٹر اے 15 گریس کے مقابلوں میں آر او ایس ای کے عبدالحق نے پہلی جبکہ پشاور کے سمیع نے دوسری پوزیشن حاصل کی ‘اے 16 پچاس میٹر گریس کے مقابلوں میں مردان کے شیر خان نے پہلی جبکہ پشاور کے ذبیح اللہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی ‘سو میٹر انڈر16 وہیل چیئر کے مقابلوں میں ملتان کے احمد یار پہلے جبکہ آر او ایس ای کے شہزاد محسن دوسرے نمبر پر رہے ‘چار سو میٹر اے 16 وہیل چیئر کے مقابلوں میں پی ایس آر ڈی کے محمد اسحاق نے پہلی جبکہ ایبٹ آباد کے عنایت اللہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔