ْسرگودھا کے قصبہ شاہپور صدر کے گائوں ڈورے والا میں زمیندار کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

بدھ 27 جون 2018 19:42

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) سرگودھا کے قصبہ شاہپور صدر کے گائوں ڈورے والا میں زمیندار کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق ڈورے والہ کے نوجوان زمیندار نواز کو ایک ٹیلی فون کال آئی اور وہ گھر سے نکلا گاؤں کے ایک گھر میں پہنچا تو اسے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کا قتل ناجائزتعلقات کا شاخسانہ ہے جسے نواز کو ایک لڑکی نے کال کرکے گھر بلوایا اور وہاں چھپے ہوئے افراد نے فائرنگ کرکے اس کو قتل کر دیا پولیس نے کال کرنے والی لڑکی کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی-

متعلقہ عنوان :