سرگودھا ریجن میں خوشاب کے 2 قومی اسمبلی کے حلقہ کے چھ امیدواروں کا تعلق ایک ہی گائوں سے ہے

بدھ 27 جون 2018 19:42

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) سرگودھا ریجن میں خوشاب کے 2 قومی اسمبلی کے حلقہ کے چھ امیدواروں کا تعلق ایک ہی گائوں سے ہے جن میں خوشاب کے گاوں پدھراڑ سے تعلق رکھنے والی چھ شخصیات میں سابق رکن اسمبلی سمیرا ملک مسلم لیگ ن سے ،،سابق رکن اسمبلی ملک عمر اسلم اعوان پی ٹی آئی سے،،ملک مظہر اعوان اور علی ساول آزاد حلقہ این اے 93 سے، سابق رکن اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان مسلم لیگ ن اور عزیز ملک حلقہ این اے 94 سے الیکشن لڑ رہے ہیں-