متحدہ عرب امارات کی جانب سے صومالیہ کے لیی824 ٹن غذائی امدادفراہم

بدھ جون 19:47

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) متحدہ عرب امارات میں خلیفہ بن زاید آل نہیان فاؤنڈیشن کی جانب سے صومالیہ میں امدادی خوراک کی تقسیم کے پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس مرحلے میں صومالیہ کے خود مختار علاقے جوبالینڈ اور اس کے زیر انتظام علاقوں میں 6000 صومالی خاندانوں میں 824 ٹن بنیادی غذائی مواد تقسیم کیا گیا۔

(جاری ہے)

امداد پہنچانے کی یہ کارروائی متحدہ عرب امارات کے صدر الشیخ خلیفہ بن زاید، ابوظبی کے ولی عہد اور مسلح افواج کے نائب کمانڈر الشیخ محمد بن زاید آل نہیان اور خلیفہ بن زاید آل نہیان فاؤنڈیشن کے سربراہ الشیخ منصور بن زاید آل نہیان کی ہدایات پر عمل میں آئی ہے۔مذکورہ فاؤنڈیشن کے ایک ذمّے دار ذریعے کے مطابق یہ انسانی امداد امارات کی قیادت کے صومالی عوام کی معاونت اور قحط سالی کے نتیجے میں درپیش پریشانی کم کرنے کے حوالے سے خواہش مند ہونے کا ثبوت ہے۔

ذریعے نے بتایا کہ فاؤنڈیشن کی ٹیم نے بعض ضرورت مندوں کی بیماری اور صحت کی ناسازی کے پیشِ نظر غذائی امداد کی باسکٹیں اٴْن کے گھروں کے اندر تک پہنچائیں۔ اس حوالے سے صومالیہ کے لوگوں نے امارات کے انسان دوست موقف کو سراہا۔